اپنی ہستی عجیب لگتی ہے
تنگ دستی عجیب لگتی ہے
جب سے وہ چھوڑ کر گئے مجھ کو
دل کی بستی عجیب لگتی ہے
موت آنی ہے آئے گی لیکن
اتنی سستی عجیب لگتی ہے
آپ کو کیا کہیں مگر ہم کو
خود پرستی عجیب لگتی ہے
سچ تو یہ ہے ہوس پرستوں کو
گھر گھرہستی عجیب لگتی ہے
ڈھوڈیے راستا بلندی کا
ہم کو پستی عجیب لگتی ہے
شکر کرتے ہیں ہم سحر، لیکن
فاقہ مستی عجیب لگتی ہے
ماشاءاللہ بہت خوب