رضا کے لیے اپنی بیکل بنا دے
بنا کر مجھے اپنا افضل بنا دے
دیا ہے جو تو نے یہ شوقِ عبادت
عطا کرکے اخلاص اجمل بنا دے
رہوں دم بدم سنتوں پر میں قائم
نبی کی اطاعت میں اکمل بنا دے
مری زندگی پاک ہو ہر خطا سے
عنایت کو راہوں کی مشعل بنا دے
نہ دل میں نداؔ کے ہوس کوئی آئے
محبت کو اپنی تو اول بنا دے
آمین۔ بہت خوب
اللھم آمین۔ ما شاء اللہ، بہت خوب۔ خوبصورت دعائیہ کلام۔ مشق سخن جاری رکھو۔