میرے دل سے ہاری دنیا

عبدالکریم شاد شعروسخن

میرے دل سے ہاری دنیا

کیا کرتی بے چاری دنیا


ہو گئی اتنی بھاری دنیا

ہم نے سر سے اتاری دنیا


دنیا ہم کو دیکھ نہ پائی

ہم نے دیکھی ساری دنیا


ساتھ نبھانا مشکل ہوگا

مجھ سے مت کر یاری دنیا!


ہم کو ہے جنت کی خواہش

ہوگی تم کو پیاری دنیا


ہم نہ رہیں گے، تم نہ رہو گے

رہے گی لیکن ساری دنیا


پتھر سب کے ہاتھوں میں ہے

آئینہ ہے ساری دنیا

آپ کے تبصرے

3000