بھائی بھائی کو لڑاتے جائیے
آگ پانی میں لگاتے جائیے
حکمراں بھی خوش رہیں گے آپ سے
ہاں میں ہاں ان کی ملاتے جائیے
جام و مینا کا سہارا چھوڑئیے
مے کو آنکھوں سے پلاتے جائیے
درد پہلو میں مسلسل چاہیے
آپ ہر پل دل دکھاتے جائیے
ہے اجازت آپ کو اے جانِ جاں
بے تامل دل میں آتے جائیے
خوف رسوائی کا ہے گر آپ کو
عشق سے دامن بچاتے جائیے



آپ کے تبصرے