صد شکر ہے کہ تو نے مسلماں کیا مجھے
اس پر کرم کہ صاحب ایماں کیا مجھے
جب درد لا دوا نے پریشاں کیا مجھے
تب تیرے ذکر خاص نے شاداں کیا مجھے
میں ٹمٹما رہا تھا ستاروں کی بھیڑ میں
پھر بھر کے روشنی سے درخشاں کیا مجھے
ویران ہو گیا تھا خزاں میں بہت مگر
چشم کرم نے تیری گلستاں کیا مجھے
گمنام کب سے تھا پڑا اظہرؔ جہان میں
پھر شاعری سے تو نے نمایاں کیا مجھے
آپ کے تبصرے