رمضان کا مہینہ

سحر محمود شعروسخن

شکران کا مہینہ، رمضان کا مہینہ

احسان کا مہینہ، رمضان کا مہینہ


اللہ کے کرم سے، واقف ہوئے قسم سے

عرفان کا مہینہ، رمضان کا مہینہ


اس ماہ میں اتارا، رب نے کلام اپنا

قرآن کا مہینہ، رمضان کا مہینہ


ہے وقت اے نمازی، کر لے خدا کو راضی

رضوان کا مہینہ، رمضان کا مہینہ


خوش بخت ہے خدایا، یہ ماہ جس نے پایا

رمضان کا مہینہ، رمضان کا مہینہ


رب کے حضور توبہ، کر لو سحر ہے موقع

غفران کا مہینہ، رمضان کا مہینہ

آپ کے تبصرے

3000