کاشف شکیل

کوئی خوشبو گلستاں کے خزانوں میں نہیں دیکھا

اظہر برمپوری شعروسخن

کوئی خوشبو گلستاں کے خزانوں میں نہیں دیکھا

محمد مصطفی جیسا زمانوں میں نہیں دیکھا


امام الانبیاء آۓ ہوۓ دونوں جہاں روشن

کہ بی بی آمنہ سا گھر گھرانوں میں نہیں دیکھا


شب معراج میں بڑھتے گئے سدرہ سے بھی آگے

کبھی قوسین تک دوجا فسانوں میں نہیں دیکھا


حبیب کبریا گونجے موذن کی اذانوں میں

کسی کا تذکرہ ایسا ترانوں میں نہیں دیکھا


دعا اس کو بھی دی جس نے نبی پر سنگ برساۓ

فشاں رحمت یوں طائف نے جہانوں میں نہیں دیکھا

2
آپ کے تبصرے

3000
2 Comment threads
0 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
2 Comment authors
newest oldest most voted
اعجاز

بہت خوب ماشاءاللہ

مسیح الدین نذیری

کوئی خوشبو گلستاں کے خزانوں میں نہیں دیکھی، ہونا چاہیئے