محبتوں کی امیں ہے ہمارے دل کی زمیں
اسی لیے تو حسیں ہے ہمارے دل کی زمیں
اگا رہا ہوں محبت کے پھل بہ ایں خاطر
ہری بھری یہ زمیں ہے ہمارے دل کی زمیں
رہا ہے جس سے تعلق وہ یاد رکّھے گا
خلوص کارمکیں ہے ہمارے دل کی زمیں
نہیں ہے مول کوئی اس زمیں کا دنیا میں
بہت ہی اعلی تریں ہے ہمارے دل کی زمیں
جو تم کہو گے اسی کے حساب سے ہوگا
تمھارے زیرِ نگیں ہے ہمارے دل کی زمیں
ہمارے درمیاں یہ بھید بھاؤ کیامعنیٰ
تمھارے دل کی زمیں ہے ہمارے دل کی زمیں
سمجھ لیا ہے جسے ایک بار اس کو سحر
بھُلا تو سکتی نہیں ہے ہمارے دل کی زمیں
آپ کے تبصرے