دل کو جن سے نسبت ہے
بس انہی سے الفت ہے
دور ہیں جو آنکھوں سے
ان کی قدر و قیمت ہے
ہر طرح سے ناداں کی
دوستی مصیبت ہے
آپ سے مرا ملنا
باعثِ سعادت ہے
آج بھی رگ و پے میں
عشق ہی سرایت ہے
تیری یاد کی خوشبو
حاصلِ محبت ہے
اے سحر! محبت میں
عافیت ہے، راحت ہے
آپ کے تبصرے