کاشف شکیل

قوم کی آس تھے رسول اللہ

سحر محمود شعروسخن

قوم کی آس تھے رسول اللہ

روح کی پیاس تھے رسول اللہ


سب کے دکھ درد کو سمجھتے تھے

کتنے حساس تھے رسول اللہ


مستقل فکر اپنی امت کی

روحِ انفاس تھے رسول اللہ


سب پہ چشمِ کرم برابر تھی

سب کو ہی راس تھے رسول اللہ


جب ملا ہدیۂ صلوة و نجات

رب کے ہی پاس تھے رسول اللہ


تھے ہمارے لیے سحر اسوہ

دیں کے عکاس تھے رسول اللہ

آپ کے تبصرے

3000