آجائے گا موقع تو سرِدار ملیں گے

صبا شعیب شعروسخن

آجائے گا موقع تو سرِدار ملیں گے

ہم جیسے کہاں تم کو فداکار ملیں گے


ہم کو نظر انداز اگر تم نے کیا تو

مل جائیں گے سب٬ ہم نہ مگر یار ملیں گے


خود پیروں پہ اپنے تُو کھڑا رہ کے دکھا دے

امید نہ رکھ، تجھ کو مددگار ملیں گے


یہ دور ہے ظالم، تجھے معلوم نہیں گر

ہر گھر میں نظر کر تُو جفاکار ملیں گے


دنیا میں سیہ کار اگر ڈھونڈنے نکلیں

تم جیسے صؔبا کم ہی سیہ کار ملیں گے

آپ کے تبصرے

3000