آپا کھونا ٹھیک نہیں ہے

سحر محمود شعروسخن

آپا کھونا ٹھیک نہیں ہے

اتنا رونا ٹھیک نہیں ہے


کم کے رہیے کام کے رہیے

سب کا ہونا ٹھیک نہیں ہے


بگڑے نہ دیکھو دل کا توازن

درد کو ڈھونا ٹھیک نہیں ہے


گزرا وقت نہ پھر آئے گا

موقع کھونا ٹھیک نہیں ہے


رونے والی اِن آنکھوں میں

سپنے سجونا ٹھیک نہیں ہے


کون سحر آنسو پونچھے گا؟

رونا دھونا ٹھیک نہیں ہے

آپ کے تبصرے

3000