جلاسکے تو نہ بھارت میں کچھ دیے حضرت
شرارے پھینکنے غیروں پہ چل پڑے حضرت!
سعودیہ ہی پہ ہر دم نہ چیخیے حضرت!
کبھی وطن کی خبر بھی تو لیجیے حضرت!
وطن میں اپنے، بہو بیٹیاں نہیں محفوظ
اُدھر بھی روئے سخن کاش! پھیرتے حضرت!
ہٹا کے آنکھ سے عینک ذرا تعصب کا
کبھی تو چشم بصیرت سے دیکھیے حضرت!
بلاد وحدت وسنت ہی کیوں نشانے پر؟
کبھی نشانہ ترکی بھی باندھیے حضرت!
ریال مملکہ جب تک ملا تو شاد رہے
وہ رک گیا! تو یہاں بوکھلا گئے حضرت!
وہ دوسروں کی برائی کریں تو ان سے منیر!
کہو کہ اپنے گریباں میں جھانکیے حضرت!
ماشاء الله تبارك الله… اللهم زد فزد
كلام جميل جداً
ماشاءاللہ، اللہ تعالیٰ مزید کامیابی سے نوازے