قرآن کی روشنی

سالک بستوی شعروسخن

جب ملی ہم کو قرآن کی روشنی

پاپ کی رات پر چھا گئی روشنی


جب اندھیرا بڑھا کفر کا چار سو

لائے وحدت کی پیارے نبی روشنی


وہ تھے امی مگر معجزہ دیکھیے

ناز فرما ہوئی علم کی روشنی


لات وعزی ہبل منہ کے بل گر پڑے

حق کی جب مسکرانے لگی روشنی


بن گئی دردوغم کی سیہ رات میں

رب کے محبوب کی رہبری روشنی


اسوۂ مصطفے پر جو شیدا ہوئے

رحمت رب کی ان کو ملی روشنی


چشم سالکؔ نے دیکھا ہے قرآن میں

نعت گوئی کی ہنستی ہوئی روشنی

آپ کے تبصرے

3000