ہیں قربان بدر و ہلال اللہ اللہ
نبی کا وہ حسن و جمال اللہ اللہ
فلک سے جواب آتے تھے ان کی خاطر
جو اٹھتے تھے دل میں سوال اللہ اللہ
مرے مصطفی سے مکمل ہوا ہے
’’نبوت کا اوج کمال اللہ اللہ‘‘
بیاں رتبۂ مجتبی ہو تو کیوں کر؟
کہاں وہ کہاں یہ خیال اللہ اللہ
زمانے کو اخلاقِ جوہر سے اپنے
کیا ہے نبی نے نہال اللہ اللہ
معزز ، مکرم، مشرف ہیں وہ سب
ملا جن کو ان کا وصال اللہ اللہ
خوشا بخت جن کے گزرتے ہیں مولی!
مدینے میں ہی ماہ و سال اللہ اللہ
سحر وقتِ رخصت تھی دل میں نبی کے
بس امت کی فکرِ مآل اللہ اللہ
الحمد الله۔ نعت پاک کا یہ انداز بہت ہی خوبصورت ہے ۔