دنیا میں بے مثال رسالت ہے آپ کی

نذیر اظہر کٹیہاری شعروسخن

ہر شخص کی زبان پہ مدحت ہے آپ کی

’’دنیا میں بے مثال رسالت ہے آپ کی‘‘


مفلس ہو یا امیر ، ملا ہے سبھی کو حق

انصاف والی ایسی عدالت ہے آپ کی


گر چاہتے ہو رب کی رضاتو یہ جان لو

ہر حال میں ضروری اطاعت ہے آپ کی


اک بار آپ سے جو ملا آپ کا ہوا

ایسی بلا کی صورت و سیرت ہے آپ کی


اپنا لیا ہے جس نے بھی اسوہ رسول کا

لاریب اس کے حق میں شفاعت ہے آپ کی


اپنی طرف سے دین میں کچھ بھی نہیں کہا

وحی خدائے پاک ہی سنت ہے آپ کی


اپناؤ اتحاد کو فرقوں میں نہ بٹو

بے شک یہی سبھی کو نصیحت ہے آپ کی


سر تن سے ہو بھی جائے جدا کوئی غم نہیں

اظہرؔ عزیز، جان سے حرمت ہے آپ کی

آپ کے تبصرے

3000