خواب میں ہو رسول کا دیدار

نذیر اظہر کٹیہاری شعروسخن

زندگی جینا تھا بڑا دشوار

آمد مصطفیٰ سے آئی بہار


مشک و عنبر سے بھی زیادہ نفیس

ہے نبی کے پسینے کی مہکار


جس کو ہے مصطفی سے الفت یاں

بس وہی ہوگا خلد کا حقدار


لوگ اسلام میں ہوئے داخل

دیکھ کر آپ کا عمل، کردار


کوئی مایوس لوٹتا ہی نہیں

ایسا اعلی ہے آپ کا دربار


مجھ کو توفیق دے مرے مولی

مدح مختار میں رہوں سرشار


مدتوں سے ہے آرزو اظہرؔ

خواب میں ہو رسول کا دیدار

آپ کے تبصرے

3000