جب میں اک پردہ نشیں سے لڑگیا

بیلن بلرامپوری شعروسخن

میں سناتا ہوں تمہیں اک ماجرا

کس طرح مشکل میں، اک دن پڑگیا

چل رہا تھا دھن میں ہو کر میں مگن

جا کے اک پردہ نشیں سے لڑگیا


وہ اٹھی اور مجھ پہ گرمانے لگی

داڑھی پر وہ طنز فرمانے لگی

زور سے پھر مجھ پہ چلانے لگی

اتنے میں سینڈل بھی برسانے لگی


میں یہ بولا کہ شریف انسان ہوں

اس قدر تو مت مچائیں شور آپ

اس پہ وہ پردہ نشیں گویا ہوئی

شکل سے تو لگ رہے ہیں چور آپ


سن کے محترمہ کے منہ سے لفظ چور

لوگ دوڑے اور بڑھے سب میری اور

قبل اس کے کچھ میں سمجھاتا انھیں

بے بسی کا حال بتلاتا انھیں


اس طرح سب لوگ مجھ پر پل پڑے

ہر کسی نے منہ پہ دو گھونسے جڑے

ان کا غصہ کم نہ پھر بھی ہوسکا

اس قدر تھا ان میں جوش و ولولہ


خوب دھویا جس کو بھی موقع ملا

ہو گیا تبدیل پھر نقشہ مرا

آ گیا اس میں اک ایسا سر پھرا

وہ تو سیدھا سینے پر ہی چڑھ گیا


بیٹھک اُٹھک مجھ سے کروایا گیا

یہ عمل سوبار دہرایا گیا

کچھ نے پکڑا ہاتھ اور پھر کچھ نے پیر

پھر فضا میں مجھ کو لہرایا گیا


استرے سے بال منڈوایا گیا

چہرے کو بھی کالا کروایا گیا

جوتیوں کا ہار پہنایا گیا

اور گدھے پہ مجھ کو ٹہلایا گیا


جس گلی سے میں کبھی واقف نہ تھا

اس گلی تک مجھ کو لے جایا گیا

کیا بتاؤں شرم کی یہ بات ہے

کچھ حسیناؤں سے پِٹوایا گیا


مارنے کی ان کی تھی ایسی ادا

آرہا تھا جانے کیوں مجھ کو مزا

کر رہا تھا رب سے یہ دل میں دعا

ختم جلدی ہو نہ یہ میری سزا


پھر اچانک کچھ ٹپوری آگئے

آتے ہی وہ لوگ مجھ پر چھا گئے

دے کے وہ اپنی شرافت کی قسم

زندگی کے گر مجھے سمجھا گئے


لڑکیوں سے دور ہی رہنا سدا

تجھ کو تیری جان کا ہے واسطہ

پھر کبھی آیا اگر ہم کو نظر

جان سے جائے گا تو اے بے خبر


عرض کی میں نے نہ گزروں گا کبھی

بھول کر بھی لڑکیوں کے پاس سے

اپنی بیگم کے تعلق سے بھی اب

معذرت کر لوں گا اپنی ساس سے


ڈر کے مارے حال کیسا ہوگیا

پہلے سے میں اور دبلا ہوگیا

بات تو کچھ بھی نہ تھی، دیکھو ذرا

اک غلط فہمی میں کیا کیا ہوگیا


10
آپ کے تبصرے

3000
10 Comment threads
0 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
10 Comment authors
newest oldest most voted
Kashif Shakeel

اپنی بیگم کے تعلق سے بھی اب
معذرت کر لونگا اپنی ساس سے
ہہہہہہہہہہہہہہہ
لاجواب
مزیدار
گریٹ

ریاض مبارک

کیا بات ہے !! بہت خوب قطعات سے بڑھ کر اب سیدھا مرثیہ وہ بھی اپنا ہی!!! لا جواب !!!
آپ نے ان ۔۔۔۔۔ سب کے خلاف کوئی FIR نہیں درج کرائی؟
یونہی پٹ کے آگئے؟
مارنے کی ان کی تھی ایسی ادا
آرہا تھا جانے کیوں مجھ کو مزا
کر رہا تھا رب سے یہ دل میں دعا
ختم جلدی ہو نہ یہ میری سزا
یہ قطعہ تو لاجواب ہے !!! ڈھیروں داد وصول کریں!!

ریاض مبارک

بھائی FIR لکھوایا یا نہیں ؟؟

لاجواب ! Bravo! Keep it up

شمس الرب خان

چھا گئے گرو۔ ویسے اچھا بہانہ ملا ہے، ساس سے معذرت کرنے کے لیے۔۔۔ ھھھھھھھ
شکل سے تو لگ رہے ہیں چور آپ۔۔۔
اس نظم کا سب سے سچا مصرعہ ہے 😂😂😂

سحر محمود

بہت خوب
کلام پر ڈھیروں داد
اور جو روداد آپ نے پیش کی اس پر اللہ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین

محمد اشرف یاسین

واہ ملک بھائی آپ نے ماشاء اللہ بہت شاندار لکھاہے، بیگم سے بیلن کھاتے کھاتے اب آپ دوسری دوشیزاؤں سے پِٹنے لگے اچھی ترقی کی ہےـ

Noor

ماشاءاللہ
اچھا ہوا آپ نے انجام سے آگاہ کردیا
ممبرا کی بھیڑ میں تو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے

Shaukat Parvez

بہت عمدہ!
آج مجھے پتہ چلا کہ بیلن بلرامپوری آپ ہیں۔

You have nicely portrayed the ordeal of a person accidentally bumping into
a woman and then getting beaten up

What an amazing poem

Parwez Sadaf

ماشاء اللہ
اب تو کسی کے سایے کے قریب بھی نہیں جاؤں گا 😄

خبیب حسن

🤣🤣😍😍