منقبت عثمان رضی اللہ عنہ

کاشف شکیل شعروسخن

دنیا کا خزانہ ہے اور دین کی دولت بھی

عثمان پہ ہے رب کی رحمت بھی، عنایت بھی


اخلاص کی مورت ہیں ایثار کا پیکر ہیں

ہیں فخر مروت بھی اور رشکِ سخاوت بھی


رب ان سے ہوا راضی دنیا میں خلافت دی

اور اس پہ عطا کی ہے جنت کی بشارت بھی


دو نور ملے ان کو دربار نبوت سے

لوگوں کو بتانی ہے عثمان کی عظمت بھی


اسلام کی خدمت میں رہتے تھے سدا آگے

حاصل ہے انھیں پہلی ہجرت کی سعادت بھی


اللہ نے لکھی تھی عثمان کی قسمت میں

قرآں کی تلاوت بھی اور جام شہادت بھی


کاشف کی دعا ہے یہ، گستاخِ غنی پر ہو

اللہ کی لعنت بھی، اور لعنتِ خلقت بھی

2
آپ کے تبصرے

3000
2 Comment threads
0 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
2 Comment authors
newest oldest most voted
Rasheed salafi

ماشاءاللہ
خوب منقبت بیان کی ہے
سحر آگیں الفاظ وتعبیرات سے شادکام کئے اللہ کرے زور قلم اور زیادہ آمین۔

ریاض مبارک

بہت عمدہ! وقت کی ضرورت ہے!! سبحان اللہ !!