ہو رہا ہے اضافہ آفت میں
کچھ بھی رکّھا نہیں شرافت میں
نصف ایمان جن کے دین کا ہے
سب سے پیچھے ہیں وہ نظافت میں
زندگی ان کی تلخ گزری ہے
جو بھی مشہور ہیں ظرافت میں
دین و مذہب سے فرق پڑتا ہے
سب کی تہذیب اور ثقافت میں
ہے ممیز سبھی زبانوں میں
اردو شیرینی و لطافت میں
جاں گنوائی ہے کتنے لوگوں نے
حق کی خاطر سحرؔ صحافت میں
واہ.