مرے رب عطا کر مجھے ایسی ہمت

نسیم اختر عبدالمجید وصی سلفی شعروسخن

مرے رب عطا کر مجھے ایسی ہمت

کہ تیری زمیں پر سجاؤں میں سنت


رہ و رسم الفت کے سارے تقاضے

ادا کر سکوں میں بہ کامل سلامت


بصیرت عطا کر مجھے رب اعلی

کروں ارض گیتی کو میں رشک جنت


جہاں کا کروں قصد، عزم وارادہ

ملے مجھ کو آسانیاں اور سہولت


اگر میں رہوں درمیاں بھی قفس کے

ملے مجھ سے زندانیوں کو نصیحت


مرے لوح و خامہ کو تو زندہ تر کر

بڑھا اس کی رونق بڑھا اس کی ندرت


یے بے بس قلم میرا عاجز زباں ہے

کروں حمد تیری عطا کر وہ جرأت


لبوں پر مسرت کے گلشن کھلاؤں

بنا میرے شعروں کو سامان راحت


بنا ہم کو شیدائیان رسالت

کریں وقف عمریں بنام نبوت


ہے دل سے وصی کی دعا تجھ سے یارب

اجالا تو کردے ہٹا کرکے ظلمت

آپ کے تبصرے

3000