فاصلے کچھ ہم میں ایسے ہوگئے

نذیر اظہر کٹیہاری شعروسخن

فاصلے کچھ ہم میں ایسے ہوگئے

“جیسے وہ تھے ہم بھی ویسے ہوگئے”


کل تلک جو تھے ہمارے آشنا

آج وہ سب کیوں پرائے ہوگئے


ظلم پر ہم نے انھیں ٹوکا تو پھر

طیش میں وہ لال پیلے ہوگئے


دشمنوں کا ہر طرف غلبہ ہوا

ہم بکھر کر جب سے ٹکڑے ہوگئے


ہم بھلا جائیں تو جائیں اب کہاں

ہر طرف وحشت کے اڈے ہوگئے


لا ک ڈاؤن کا اثر تو دیکھیے

گھر میں بیٹھے سب نکمے ہوگئے


آج کل کے طفل اظہر کس قدر

کم سنی میں ہی سیانے ہوگئے

آپ کے تبصرے

3000