علامہ ڈاکٹر محمد لقمان سلفی کے سانحہ ارتحال پر

نسیم جوہر تیمی شعروسخن

آ ذرا تجھ کو بتاؤں کون یہ لقمان تھے

حامل فکر سلف تھے خادم قرآن تھے


فقہ و سنت اور سیرت میں اہم خدمات ہیں

بحر عرفاں کے وہ گویا لولو و مرجان تھے


علمی عظمت کیا کہوں جب لوگ علامہ کہیں

اس میں کوئی شک نہیں، وہ فاضل ذی شان تھے


جامعہ بن تیمیہ کے تھے مؤسس اور جاں

دور حاضر کے یقیناً وہ تو سید خان تھے


نشر دیں ہی تھا مشن، وہ داعی اسلام تھے

منہج اسلاف کی وہ اک بڑی پہچان تھے


جوش و جذبے میں وہ سچ مچ تھے مثالی شخصیت

عزم و ہمت کیا بتاؤں، سخت جاں چٹان تھے


ان کی بخشش کی دعائیں مانگے جوہر اب کہ وہ

پاک طینت نیک سیرت صاف دل انسان تھے

آپ کے تبصرے

3000