اے مری جانِ وفا شام سے پہلے پہلے

وارث جمال شعروسخن

طرحی غزل


اے مری جانِ وفا شام سے پہلے پہلے

میں ہوا تجھ پہ فنا شام سے پہلے پہلے


اس نے یہ ظلم کیا شام سے پہلے پہلے

وہ مجھے چھوڑ گیا شام سے پہلے پہلے


بن کے آئی تھی قضا شام سے پہلے پہلے

خوبصورت سی بلا شام سے پہلے پہلے


وہ مرے ساتھ میں ہے اور حسیں موسم ہے

اس پہ مدھم سا دیا شام سے پہلے پہلے


چھت پہ جو بال سکھانے وہ حسینہ آئی

دل مچل میرا اٹھا شام سے پہلے پہلے


پیار سے مجھ کو گلے آ کے لگا لے جانم

روٹھنے کا ہے مزا شام سے پہلے پہلے


رات اب عشق کے عالم میں کٹے گی وارؔث

اس نے بانہوں میں لیا شام سے پہلے پہلے

1
آپ کے تبصرے

3000
1 Comment threads
0 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
1 Comment authors
newest oldest most voted
انصاری سبطین عالم

بہت خوب
اچھا لکھا۔۔۔