سارے جہانوں کا تو خالق، تجھ سے برتر کون ہے

نسیم جوہر تیمی شعروسخن

سارے جہانوں کا تو خالق، تجھ سے برتر کون ہے

ہر وصف میں تو ہے اکیلا تیرا ہمسر کون ہے


اللہ تیرا نام ہے داتا وِدھاتا تو ہی ہے

پھر بھی جو مانگے غیر سے، تو اس سے ابتر کون ہے


عیسی عزیر بندے ترے، معبود برحق تو ہی ہے!

مالک تو دنیا آخرت کا، تجھ سے بڑھ کر کون ہے


نزدیک ہے ہم سب کے تو، م شہ رگ سے زیادہ اے خدا!

ہاں! مستوی تو عرش پر ہے، تجھ سے اوپر کون ہے


جوہر نے سیکھی زندگی میں بیش قیمت بات یہ

رب کی رضا جس کو ملے ہے، اس سے بہتر کون ہے

آپ کے تبصرے

3000