فضیلۃ الشیخ عبدالباسط ریاضیؔ کی یاد میں

صلاح الدین مقبول احمد مدنی شعروسخن

فضیلۃ الشیخ عبدالباسط ریاضیؔ رحمہ اللہ کی یاد میں
(یکم جولائی 1943ء -12؍جولائی 2024ء)


نگاہِ شوق میں ان کا مقام عالی ہے

مثیلِ رشک ہیں اور زندگی مثالی ہے

مقام ان کا یہاں پر جو آج خالی ہے

یہ بندہ رب سے اسی کے لیے سوالی ہے


صفاتِ خیر کے جامع وہ ایک گونہ تھے

روایتوں کے امیں تھے وہ اک نمونہ تھے


نقیبِ علم تھے اخلاق میں مثالی بھی

مجالِ دعوت وتبلیغ میں کمالی بھی

بہ ایک وقت جمالی بھی اور جلالی بھی

بطورِ فیض جنوبی بھی اور شمالی بھی


تھی شخصیت میں دل آویزیٔ و ہمہ گیری

انھی کے حق میں رہا کرتی بزم کی میری


نشانِ راہِ ہدایت میں جاودانی تھے

وہ اپنی پیری میں بھی پیکرِ جوانی تھے

زمانِ حال میں ماضی کی وہ کہانی تھے

خلاصہ یہ کہ وہ اسلاف کی نشانی تھے


کتاب و سنت سیرت سے رابطہ ان کا

بتا رہا ہے زمانے کو ضابطہ ان کا


ہوئی ہیں فیضِ فراواں سے بستیاں دل شاد

ہے ان کے فیض سے اس وقت اک جہاں آباد

قبول ہو درِ رب پر، سبھی کی ہے فریاد

سنی گئی ہے بہت ان کے خیر کی روداد


بتا رہے ہیں جہاں کو تلامذہ ان کے

کہ ایسے ایسے رہے ہیں اساتذہ ان کے


ادب سے منزلِ مقصود کا پتہ نکلا

نصیحتوں سے ہدایت کا راستہ نکلا

قرینِ فخر ہے ہر یک گماشتہ نکلا

مثیلِ فیض کا جو فیض یافتہ نکلا


نوائے فکر و عمل کان میں ابھی تک ہے

اثر یہ چند ہی لمحات کا بلا شک ہے


غمِ فراق ہے، پر رب کی ہے رضامندی

ہمیں تو کرنی ہے اس کی رضا کی پابندی

یہ موت کیسے بھلا دیتی ہے قلاقندی

اسی کی زد میں ہے ہر ایک بندۂ و بندی


دعائے مصلحؔ خستہ ہے جانے والے کو

ہزار رحمتیں حاصل ہوں اس جیالے کو


صلاح الدین مقبول احمد مصلحؔ نوشہروی (17/7/2024، نئی دہلی)

1
آپ کے تبصرے

3000
1 Comment threads
0 Thread replies
1 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
1 Comment authors
newest oldest most voted
AYUB

سبحان اللہ
رحمه الله و غفر له و لجميع المسلمين آمين.