پر انوار صحابہ ہیں

کاشف شکیل شعروسخن

پیغمبر کی ذات اقدس کا اظہار صحابہ ہیں

شرک و بدعت اور ضلالت سے بیزار صحابہ ہیں


ملت احمد مرسل کے اعلیٰ معمار صحابہ ہیں

نور نبوت کے سب سے اونچے مینار صحابہ ہیں


امت میں سب سے بہتر، افضل، اول، اعلیٰ، اکرم

محسن ملت، مخزن علم اور باکردار صحابہ ہیں


صدیق و فاروق وغنی اور فاتح خیبر ذات علی

بعد رسول اکرم کے مرجع یہ چار صحابہ ہیں


سارے صحابہ برحق ہیں، عادل اور ثقہ بھی ہیں

فقہ و حدیث و قرآں کے بحر ذخار صحابہ ہیں


ابن ابی سفیان، مغیرہ و ابن‌ عاص و بو موسیٰ

باطل کی شہ رگ پر خالق کی تلوار صحابہ ہیں


جو ان کا گستاخ ہوا وہ دین کا دشمن ہے کاشف!

رفض و نصب کی تاریکی میں پر انوار صحابہ ہیں

آپ کے تبصرے

3000