زمانے بھر میں نہ تھا ان سے کوئی بھی بہتر
خدا کے بندوں میں وہ لوگ سب سے تھے بڑھ کر
وہ نیک خو تھے اور امن و اماں کے تھے پیکر
زمانہ ان کو نجیب و شریف کہتا تھا
نبیٔ امّی کے اطوار کے تھے وہ خوگر
رسول پاک نے اس واسطے یہ فرمایا
مرے صحابہ کو گالی نہ دو خدا کے لیے
انھیں بُرا نہ کبھی تم کہو خدا کے لیے
جہاں بھی پہنچے ہیں اسلام لے کے وہ پہنچے
خدا کے دین کا انعام لے کے وہ پہنچے
رسولِ امّی کا پیغام لے کے وہ پہنچے
جہانِ کفر و ضلالت کے تیرہ زاروں میں
فروغِ طور کا اتمام لے کے وہ پہنچے
رسولِ پاک نے اس واسطے یہ فرمایا
مرے صحابہ کو گالی نہ دو خدا کے لیے
انھیں بُرا نہ کبھی تم کہو خدا کے لیے
انھوں نے دین پہ سب کچھ لٹا دیا یارو
خدا کی راہ میں خود کو مٹا دیا یارو
سروں سے دار و رسن کو سجا دیا یارو
متاعِ جان و دلِ پاک لے کے ہاتھوں میں
خدا کے دین کا ڈنکا بجا دیایارو
رسولِ پاک نے اس واسطے یہ فرمایا
مرے صحابہ کو گالی نہ دو خدا کے لیے
انھیں بُرا نہ کبھی تم کہو خدا کے لیے
خدا کے نام سے سولی پہ چڑھ گئے ہنس کر
مقابلہ کیا دشمن کا خوب بڑھ بڑھ کر
پچھاڑ ڈالے ہیں میداں میں کتنے ہی لشکر
وہ شیر دل تھے بہادر تھے اور تھے جانباز
گواہ اس پہ ہے اللہ رے غزوۂ خیبر
رسول پاک نے اس واسطے یہ فرمایا
مرے صحابہ کو گالی نہ دو خدا کے لیے
انھیں بُرا نہ کبھی تم کہو خدا کے لیے
آپ کے تبصرے