مجھے یاد طیبہ کی تڑپا رہی ہے

نذیر اظہر کٹیہاری شعروسخن

محمد سے مجھ کو ہدایت ملی ہے

فدا ان پہ بے شک مری زندگی ہے


بہت دن ہوئے ہیں مدینے سے آئے

مجھے یاد طیبہ کی تڑپا رہی ہے


ہواؤں میں بھی اک عجب تازگی ہے

معطر مدینے کی ہر اک گلی ہے


مدینے کی برکت کا عالم نہ پوچھو

برستی عنایت یہاں ہر گھڑی ہے


وہ خیر الوری ہے، شہ انبیاء ہے

سبھی میں مقدم ہمارا نبی ہے


ہوئی ہے اسے رب کی رحمت بھی حاصل

محمد کی جس نے بھی کی پیروی ہے


جو رحمت کا پیکر ہے اظہرؔ سراپا

وہ پیارا نبی ہے وہ پیارا نبی ہے

آپ کے تبصرے

3000