شمشاد شاد

نام:
شمشاد محمد شیخ

قلمی نام:
شمشاد شاد

پیدائش (تاریخ و مقام):
9 جوںضن ١٩٦٣، ناگپور (مہاراشٹر)

تعلیم:
گریجویٹ

مصروفیات:
سرکاری ملازمت آل انڈیا ریڈیو، ناگپور میں زیر ملازمت

معروف قلمی خدمات (مقالات و کتب):
١٥٠٠ کے آس پاس غزلیں کہہ چکا ہوں۔ ابھی تک کوئی مجموعہ کلام شائع نہیں ہوا ہے۔ عنقریب پہلا مجموعہ کلام “حرف اثبات” کے نام سے شائع ہوگا۔ میرے کلام ہند و پاک کے رسائل و جرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ ہندی اخبارات اور رسائل میں بھی شائع ہوئے ہیں۔ میری شاعری ارود کی سب سے بڑی سائٹ ریختہ ڈاٹ کام، اردو پوئٹری ڈاٹ کام اور بہت ساری سائٹس پر لگائی گئی ہے۔ مرکز ادب، حلقہ ادب اور منتہائے فکر نام سے تین ادبی گروپ چلاتا ہوں جن میں اردو کی ترویج کے لیے مسلسل کام ہوتا ہے۔ منتہائے فکر سے ایک ای مجلہ شائع ہوا جس کی ایڈیٹنگ کا شرف حاصل ہے۔ مرکز ادب میں روزانہ طرحی مصارع دیے جاتے ہیں اور طبع آزمائی کی جاتی ہے اور نئے لوگوں کو اصلاح بھی دی جاتی ہے۔ مشاعروں اور نشستوں میں بھی بلایا جاتا ہوں۔

پسندیدہ قلم کار:
میر تقی میر، غالب، احمد فراز، اقبال، فیض احمد فیض، اقبال عظیم وغیرہ

پسندیدہ کتابیں:
اقبالیات، کلیات میر اور دیوان غالب

رہائش:
پلاٹ نمبر ١٨٦، مہندر نگر، ٹیکہ، ناگپور-440017 (مہاراشٹر)

رابطہ:

9767820085

تعارف