در تصنع کا وا نہیں مجھ میں
میری مانو ریا نہیں مجھ میں
مجھ میں جذبہ ہے سرفروشی کا
صرف کوری وفا نہیں مجھ میں
میں فرشتہ صفت نہیں لیکن
شر کا عنصر ذرا نہیں مجھ میں
پیار، اخلاص، جذبۂ ایثار
غور سے دیکھ کیا نہیں مجھ میں
جس میں فقدانِ خاکساری ہو
اس طرح کی انا نہیں مجھ میں
ڈھونڈتے کیا ہو تم مرے اندر
اب تو میں بھی رہا نہیں مجھ میں
موت برحق ہے شاؔد جی لیکن
مرنے کا حوصلہ نہیں مجھ میں
واہ واہ واہ واہ
شاد صاحب بہت عمدہ کلام سچے اور خوبصورت اشعار
ہر شعر پر مکرر داد
بہت عمدہ کلام واہ واہ