مجھے بھی شوق ہے آقا کی ایک نعت لکھوں
کلام پاک میں وارد سبھی صفات لکھوں
سیاہ زلف کی تفسیر ایک رات لکھوں
رخِ رسول کو میں نور کائنات لکھوں
بنام طہ و یسیں، بنام سرور دیں
حیات ہی نہیں عرصہ گہہ ِ حیات لکھوں
میں ذات پاک کی طاعت کو آخری دم تک
سکونِ قلب لکھوں، موجبِ نجات لکھوں
نوازشات ِ نذیر و بشیر لکھ لوں جب
جمالیات لکھوں اور خصوصیات لکھوں
ثنائے احمد مرسل میں محو ہو جاؤں
خدا کے بعد فقط آپ ہی کی ذات لکھوں
بہت خوب بھیا کاشف۔۔
صلی اللہ علیہ وسلم
بہت خوب صورت نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
سبحان اللہ سبحان اللہ
بہت خوب
طہ اور یاسین آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسماء میں سے ہے؟