سبھی سپنے سہانے ہوگئے ہیں

کاشف شکیل شعروسخن

یگانے بھی بیگانے ہوگئے ہیں

محبت میں دِوانے ہوگئے ہیں


بجز اس کے نہیں کچھ جانتے ہم

ہمیں بچھڑے زمانے ہوگئے ہیں


مسلمانوں کی خاطر ہند میں اب

قفس ہی آشیانے ہوگئے ہیں


جوانی کی نئی رُت اور محبت

سبھی سپنے سہانے ہوگئے ہیں


ہمارا عشق بچپن میں ہوا ہے

ابھی سے ہم سیانے ہوگئے ہیں


تعجب کیا ہے فیشن کی صدی میں

جو مردوں میں زنانے ہوگئے ہیں


انا حائل ہے ملنے میں سو کاشف

بہانے ہی بہانے ہوگئے ہیں

1
آپ کے تبصرے

3000
1 Comment threads
0 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
1 Comment authors
newest oldest most voted
Farid Ahmed Khan

مسلمانوں کی خاطر ہند میں اب
قفس ہی آشیانے ہو گیےء ہیں
حا صل غزل شعر