آؤ بچو جشن منائیں

کاشف شکیل - شعروسخن

آؤ بچو آزادی کا جشن منائیں مل کر کے

خوشیاں بانٹیں اور مُسکائیں پھولوں جیسا کھِل کر کے


رنگ ترنگا کا برسے ایسا کچھ کرتے ہیں ہم سب

امبر کو مائل کر کے اور دھرتی کو قائل کر کے


آؤ بچّو! جوانو، بوڑھو! آؤ کھیلیں کودیں ہم

نغمے گائیں رقص کریں ہم بھنوروں جیسا دل کر کے


تتلی سے ہم رنگ چرائیں جگنو جیسا چمکیں ہم

جگمگ جگمگ کرتے ہوئے تاریکی کو زائل کر کے


آزادی کا نعرہ ہو اور جھنڈا اونچا ہمارا ہو

حق کو حق ثابت کر کے اور ظلم و ستم باطل کر کے


لاکھوں لوگوں نے شرکت کی ہاں جنگِ آزادی میں

نہرو، گاندھی، آزاد و بِسمل تھے لڑے سب مل کر کے


کاشف شکر کرو تم رب کا جس نے یہ آزادی دی

بھارت واسی جھوم رہے ہیں یہ نعمت حاصل کر کے

آپ کے تبصرے

3000