ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر

15 جون کو یکم شوال عید کا دن ہے: ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر

اخبار

السلام عليكم ورحمة الله و بركاته
برادران اسلام !
ابھی کچھ دیر پہلے صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یوپی کے ناظم مولانا شھاب الدین مدنی حفظہ اللہ نے مختلف شہادتوں کی بنیاد پر تصدیق کی ہے کہ 14 جون کو شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور 15 جون کو یکم شوال عید کا دن ہے ، اس بنیاد پر ضلع کے بعض علماء کرام مولانا ابو العاص وحیدی اور مولانا عبد الرحیم امینی وغیرہ سے مشورہ کے بعد ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر نے صوبائی جمعیت کے فیصلہ کی توثیق کی –
اس فیصلہ کی بنیاد پر جن لوگوں نے 18 مئی جمعہ سے روزہ کا آغاز کیا تھا انھیں ایک دن کے روزہ کی قضا کرنا ہوگی –
اللہ ہم سب کی طاعات و عبادات قبول فرمائے آمین
محمد ابراھیم مدنی ( امیر )
عبد المنان سلفی ( ناظم )
ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر

آپ کے تبصرے

3000