یہ اور بات، دیتا رہا ان کا بخت ساتھ
دنیا سے کون لے کے گیا تاج و تخت ساتھ
برداشت کوئی کیسے کرے ایسی گفتگو
جملے ہوں تلخ اور ہو لہجہ کرخت ساتھ
آنے لگی ہے راس مجھے گردشوں کی دھوپ
رہتا ہے ان کی یاد کا ہر دم درخت ساتھ
کیا جانے کوچ کرنا پڑے کب جہان سے
ہر وقت آخرت کا ہو سامان بست ساتھ
مختار ہر مقام پہ جو کام آ سکے
ایسا ضرور تھوڑا سفر میں ہو رخت ساتھ
آپ کے تبصرے