آج روزہ نہ رکھا جائے، عید کی نماز کل بروز سنیچر 16/ جون 2018 ادا کی جائے گی: صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی

اخبار

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
*آج روزہ نہ رکھا جائے، عید کی نماز کل بروز سنیچر 16/ جون 2018 ادا کی جائے گی.*
صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی

برادرانِ اسلام!
السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی نے مصدقہ خبروں کی بنیاد پر کافی بحث اور مشاورت کے بعد علماء کی اکثریت کی رائے کے مطابق شریعت پر عمل کرتے ہوئے مؤرخہ 15/ جون 2018 کو عید الفطر کا اعلان کیا تھا، مگر کافی تاخیر سے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کا یہ اعلان آیا کہ جن لوگوں کو موثوق ذرائع سے عیدالفطر کے چاند کی خبر مل گئی ہے انہیں روزہ نہ رکھنے کا اختیار ہے، مگر عید کی نماز عام مسلمانوں کے ساتھ 16/ جون 2018 بروز سنیچر ادا کی جائے، اس لیے صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی جماعتی اتحاد کے لیے اپنے سابقہ فیصلے سے رجوع کرتے ہوئے اعلان کرتی ہے کہ ان شـــــاء اللــــہ عیدالفطر کی نماز 16/جون 2018 بروز سنیچر ادا کی جائے گی مگر آج روزہ نہیں رکھا جائے گا.
*دفتر صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی*

آپ کے تبصرے

3000