محسن ملت خدا کا ہم پہ اک انعام ہیں
وہ جہان علم و فن کا خوبصورت نام ہیں
دین سے وابستگی اور فکر کی تابندگی
جن کے ساقی آپ ہیں، سب علم کے ہی جام ہیں
سیرت و تاریخ ہو، تحقیق یا تصنیف ہو
کارنامے آپ کے مقبولِ خاص و عام ہیں
اے در ختم نبوت کے محافظ حشر میں
تیری سعیِ تام کے کوثر کے پیالے دام ہیں
اک در ختم الرسل پر دوسرا تاریخ پر
آپ کے قد سے بھی اونچے آپ کے یہ کام ہیں
مال و زر قرباں کیا سب علم ہی کے واسطے
سُوئے ختم المرسلیں ہی آپ کے سب گام ہیں
زندگانی آپ کی تحقیق اور تدوین ہے
آپ کسب آگہی میں محو صبح و شام ہیں
آپ کے تبصرے