امی عائشہ رضی اللہ عنہا

کاشف شکیل شعروسخن

مہر و وفا کا نام ہے صدیقہ عائشہ

جود و سخا کا نام ہے صدیقہ عائشہ


قرآن جن کی عفت و عصمت بیاں کرے

صدق و صفا کا نام ہے صدیقہ عائشہ


فقہ و خبر میں رہبرِ اصحاب مصطفیٰ

فیضِ خدا کا نام ہے صدیقہ عائشہ


قول و عمل ہر ایک میں وہ رشکِ مومناں

حسن ادا کا نام ہے صدیقہ عائشہ


جب بھی کسی بھی دور میں باطل ہو سربلند

حق کی صدا کا نام ہے صدیقہ عائشہ


ہم مومنوں کو فخر ہے کاشف کہ ماں ہیں وہ

یعنی شفا کا نام ہے صدیقہ عائشہ

آپ کے تبصرے

3000