یہ جو حسن و جمال ہے یارو
پارلر کا کمال ہے یارو
ایک ہم ہی نہیں ہیں سارا جہاں
بیویوں سے نڈھال ہے یارو
دوسری گھر میں جب سے آئی ہے
تیسری کا خیال ہے یارو
کوئی داڑھی کو دیکھ کر بھاگے
کوئی ٹوپی سے لال ہے یارو
کیسے اول کو کوئی سمجھائے
عقدِ ثانی حلال ہے یارو
کچھ ٹھکانہ نہیں نگاہوں کا
اور سب کچھ بحال ہے یارو
اک کنوارے کی چشمِ الفت میں
بھینس مثلِ غزال ہے یارو



آپ کے تبصرے