آہ! مولوی عبدالرحمن ریاضی رحمہ اللہ

صلاح الدین مقبول احمد مدنی شعروسخن

عجیب حال ہے شہرت پسند دنیا کا

کہ کام ہو نہ ہو بس اس کا نام آجائے

ہما ہمی میں ہر اک سمت برپا ہنگامہ

ہے خوش نصیب جو غیروں کے کام آجائے


زبان زد ترے احباب میں تری خوبی

ترے ہنر نے تو کتنوں کو زندگی دے دی

بڑے بڑوں کو بھی جو شئی نصیب ہو نہ سکی

تجھے تو رب نے وہ توفیق بندگی دے دی


سمجھ رہے ہیں مگر پوچھتے ہیں مجبوری

ہماری دنیا سے اتنی بھی کیا کدورت تھی

بھٹک رہے ہیں کئی بے سہارا گلیوں میں

ابھی تو ان کو بھی تیری بہت ضرورت تھی


مصلح نوشہروی

(۹؍۸؍۲۰۱۸ء)

آپ کے تبصرے

3000