سیلاب زدہ بھائیوں کی امداد کے لیے دست تعاون بڑھائیے!!!
کیرلا کا علاقہ اس وقت تباہ کن سیلاب کی زد میں ہے ، مسلسل بارش، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے شدید جانی مالی نقصانات ہوئے ہیں ، لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں ، نہایت بے کسی کے عالم میں کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، ان کے سامنے زندگی کی لازمی اشیاء کی فراہمی بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے اور اپنا سب کچھ کھونے کے بعد وہ فوری امداد کے مستحق ہوچکے ہیں ۔
اس لیے صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی جملہ برادران سے اپیل کرتی ہے کہ وہ بلاتفریق مذہب وملت ان آفت رسیدہ انسانوں کی مدد کے لیےفوری اقدام کریں ، صوبائی جمعیت ریلیف فنڈ جمع کرنے کا کام شروع کرچکی ہے ، جسے ان شاء اللہ معتبر ذرائع سے مستحقین تک پہنچایا جائے گا، جمعیت کی تمام اکائیوں کے ذمہ داران اور ٹرسٹیان مساجد اس جانب خصوصی توجہ فرمائیں ، 22 / اگست عیدالاضحیٰ کے دن عیدہ گاہ میں تعاون جمع کرنے کی کوشش زیادہ مفید ہوگی ان شاء اللہ ۔ رقم کی فراہمی کے ساتھ ان بھائیوں کے لیے خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کریں ۔
رقم صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی کے دفتر میں براہ راست، بذریعہ چیک یا حسب ذیل اکاؤنٹ نمبر پر ٹرانسفر کی جاسکتی ہے ۔
اکاؤنٹ کی تفصیلات حسبِ ذیل ہیں:
BANK DETAILS:
For RTGS & NEFT Only
Name: SUBAI JAMIAT AHLE HADEES MUMBAI
A/C NO. : 008110100007542
BANK : AXIS BANK
BRANCH : BOMBAY MERCANTILE CO-OP BANK
IFSC CODE : utib0sbmcb1
آئی ایف ایس سی کوڈ: یو ، ٹی، آئی، بی ،زیرو، ایس، بی ، ایم ، سی ، بی ، ون
رابطے کے لیے نمبرات
9892980489
9326338332
8080187588
اپیل کنندہ :
صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی
14/15,
Chunawala Compound,
Opp Best Bus Depot,
L.B.S, Opp SBI Bank Kanakia,
LBS Marg, Kurla West, Kurla, Mumbai 400070
آپ کے تبصرے