درد اتنا مجھے ملا خود سے

کاشف شکیل شعروسخن

درد اتنا مجھے ملا خود سے

درد ہی ہوگیا شفا خود سے


ہر کوئی مجھ سے روٹھ جاتا ہے

ہو گیا ہوں میں اب خفا خود سے


تو مرے دل میں آئی ہی کب تھی؟

بن گیا تیرا نقش پا خود سے


میں اسے جان دے کر آیا تھا

بے وفا ہو گئی وفا خود سے


یہ تو اللہ کی ہی مرضی تھی

کون‌ ہے جس نے کچھ کیا خود سے


خود سے نا آشنا ہوا کاشف

عشق کو کر کے آشنا خود سے


(نوٹ : یہ غزل “بزم شعر و سخن” کے عالمی مشاعرے کے لیے لکھی گئی تھی)

1
آپ کے تبصرے

3000
1 Comment threads
0 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
1 Comment authors
newest oldest most voted
خبیب حسن

💔💔💔❤️❤️❤️