درد بھی بے مزہ نہیں ہوتا

شمس الرب خان شعروسخن

درد بھی بے مزہ نہیں ہوتا

دے اگر وہ گلہ نہیں ہوتا


چوم لوں اُس کو اپنی نظروں سے

مجھ سے یہ بھی گنہ نہیں ہوتا


دور ہوکے بھی پاس رہتا ہے

پیار میں فاصلہ نہیں ہوتا


جو ہمارا ہوا کبھی اک بار

پھر کسی اور کا نہیں ہوتا


مجھ کو بھی اُس سے پیار ہے لیکن

بس زباں سے ادا نہیں ہوتا


نہ ملا میری نظروں سے نظریں

صرف مے سے نشہ نہیں ہوتا


ہوکے ناراض تجھ سے اے ہمدم

پھر کسی سے خفا نہیں ہوتا


بھیجتا ہوں میں روز ہی لیکن

خط پہ اُس کا پتہ نہیں ہوتا


چاند پیاسا ہے گر تجلّی کا

شمسؔ میں کیوں فنا نہیں ہوتا


11
آپ کے تبصرے

3000
10 Comment threads
1 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
11 Comment authors
newest oldest most voted
Kashif Shakeel

بہت عمدہ ماشاء اللہ بہت خوب

Rizwanullah abdul rahman

نہایت ہی عمدہ
دور حاضر کے إقبال آپ ہی ہیں

فؤاد أسلم المحمدي المدني

واه واه
کیا بات ہے ماشاء اللہ
زندہ باد
مومن خان مومن والا کلام لگ رہا ہے

عامر انصاری ممبرا

خوبصورت اور بہترین
سلامت رہیں ۔

ہاں مگر عرض ہے کہ ماڈرن زمانے میں اب خط بھیجنے کی روایت معدوم نہیں تو کم ہوتی جارہی ہے ، ڈاک خانوں کو دوسرے کام تفویض کئے جارہے ہیں ایسے میں کچھ نئی تعبیر ایجاد کرنی چاہیے ۔

Shamsurrab Khan

حوصلہ افزائی کے لیے بہت بہت شکریہ۔۔۔ خط کے تعلق سے عرض ہے کہ جب میں خط ہی لکھتا ہوں تو میں نئی تعبیر کیوں ایجاد کروں؟ 😂 پرانے طرز کا عاشق ہوں، آج بھی یقین رکھتا ہوں کہ کاغذ پر لکھے گئے خط صرف خط نہیں ہوتے، خوشبو کے محلات ہوتے ہیں جن میں خوشبوئے یار بسی ہوتی ہے۔۔۔ کبھی آپ کو محبوب کا خط ملا ہے؟ پتہ ہے خط ملنے پر کیسا محسوس ہوتا ہے؟ سنیے، خط ہاتھ میں آتے ہی ایسا محسوس ہوتا کہ مہندی سے رچی بسی محبوب کی عطر بیز ہتھیلی ہاتھ میں آگئی ہو۔۔۔… Read more »

Abdul Noor Malik

ماشاء الله
بہت خوبصورت غزل ہے روز بروز پروفیسر کی غزلوں میں نکھار بھی آرہا ہے یہی وجہ کہ لوگ اقبال اور مومن سے بھی تشبیہ دینے لگے مجھے تو اس غزل میں جون ایلیا کی جھلک نظر آرہی ہے بہر کیف اچھی غزل ہے💐💐
دعا ہے کہ پروفیسر اسی طرح اپنے معیاری کلام سے ہم لوگوں کو مستفید کرتے رہیں
جگ جگ جیو پروفیسر

خان ضمیر

بہت خوب پروفیسر صاحب!

ریاض الدین مبارک

کچھ غزالانِ آگہی ساغر
نغمہ و شاعری کے مجرم ہیں

عبدالقدیر

ماشاء اللہ…. شاندار رواں غزل….
روز بروز نکھار بڑھتا جا رہا ہے غزل میں…
🌷🌷🌷

احسان الہی سلفی سامرودی

ما شاء اللہ بہت عمدہ غزل
مزہ آ گیا