کاشف شکیل

ثابت ہے ہر بشر پہ فضیلت رسول کی

عبدالکریم شاد شعروسخن

ثابت ہے ہر بشر پہ فضیلت رسول کی

سب امتوں میں اچھی ہے امت رسول کی


کس طرح جی سکے گا سلیقے کی زندگی

جس نے کبھی پڑھی نہیں سیرت رسول کی


کم زور اونٹنی میں نئی جان آگئی

ظاہر تھی بچپنے سے ہی آیت رسول کی


ماتم کناں تھی خلق صحابہ تھے بے قرار

جس دم ہوئی جہان سے رحلت رسول کی


بچے کی طرح رویا تصور میں ہجر کے

محبوب تھی شجر کو بھی صحبت رسول کی


آنکھو! بہاؤ اشک عبادت میں رات دن

ہوگی تمھیں نصیب زیارت رسول کی


جاہ و نسب کی تم کو مبارک ہو آرزو

کافی ہے میرے واسطے نسبت رسول کی


تقسیم کرتے کرتے گھر آتے تھے خالی ہاتھ

اے شاد! اس قدر تھی سخاوت رسول کی

آپ کے تبصرے

3000