راہ میں جب بھی کوئی جلتا دیا پاؤ گے

عبدالکریم شاد شعروسخن

راہ میں جب بھی کوئی جلتا دیا پاؤ گے

بالیقیں اس کے مقابل میں ہوا پاؤ گے


خود سے کترا کے نکل جانا ہی اچھا ہوگا

یہ وہ پتھر ہے جسے تم نہ ہٹا پاؤ گے


کوئی بھی رنگ کسی طرح بھرو نقاشو!

کیا مری روح کی تصویر بنا پاؤ گے


میں امانت میں خیانت نہیں کرنے والا

جب بھی آؤ گے مرا زخم ہرا پاؤ گے


تم تو کہتے تھے فقط میں ہوں تمھاری دنیا

یہ بتاؤ کہ مجھے چھوڑ کے کیا پاؤ گے


راس آتا ہے ابھی عشق تو خوش فہمی کیا

جرم ہو جائے گا ثابت تو سزا پاؤ گے


شاد! تم خود کو سمجھتے ہو بہت عالی ظرف

کیا کبھی دوست سے دشمن کو بچا پاؤ گے

1
آپ کے تبصرے

3000
1 Comment threads
0 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
1 Comment authors
newest oldest most voted
صفی الرحمن سلفی

میں امانت میں خیانت نہیں کرنے والا

جب بھی آو گے مرا زخم ہرا پاو گے

شاندار ترجمانی ۔ لاجواب ترکیب

باری تعالی آپ کے نوک قلم میں مزید ترقی و عروج بخشے آمین