اظہر برمپوری

چٹھی

لمحوں کے اٗس ثبات کا میں بھی گواہ تھا ؎
آج برسوں بعد بھی اٗس دور کے مستند کاروں کے رویوں، ان کی تفہیمات کے بارے میں خیال کرتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ آخر یہ فقیہان مشرب کس گھاٹ سے تشنہ کام تھے کہ جن کے یہاں امامت الصبیان کا موضوع ہی نہ تھا۔۔۔
خیر گزر گئی گزراں
۔۔ اور پھر کمپیوٹر ایج نے محرران صفحہ و قرطاس کا مزاج ٹھکانے لگا دیا
دنیا ایسے دور میں داخل ہوگئی جہاں اسپیڈ ہے۔ تیز گامی ہے۔ ترسیلات کی برق رفتاری ہےـ قاریان قرطاس کو ذرا رک کر ٹھہر کر سوچنے کی مہلتیں تھیں پر آج ایسا نہیں خبروں کی خبریں ایک کلک پر۔ تاہم اس کی تہوں میں سچائیاں ہیں یا پرو پیگنڈے اس کی فحص وپڑتال کے لیے وقت ندارد۔
ایسے میں ضرورت تو تھی ہی ایسے مستند تشریعی فکر کے حامل نباء الیقین بخشنے والے اداروں و برقیاتی رسالوں کی
فللہ الحمد
فری لانسر کا نئے دور میں داخل ہو کر نئے انداز و نئے اھداف سے سپر ہونا مبروکـ

میری ہمت کو سراہو میرے ہمراہ چلو

میں نے اک شمع جلائی ہے ہوائوں کے خلاف

3
آپ کے تبصرے

3000
3 Comment threads
0 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
2 Comment authors
newest oldest most voted
اسماریہ سلفی

عمدہ مکتوب

اسماعیل سلفی

عمدہ مکتوب

عبداللہ ادیب رحمانی

عمدہ کلام ہے