فری لانسر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لاک ڈاؤن رمضان ریلیف

اخبار

کوسہ ممبرا‌ میں مختلف ضرورت مندوں تک ہمارے ٹیم ممبر جناب صفی الرحمن عرف منا بھائی کی نگرانی میں تیرہ کٹ پہنچائے جاچکے ہیں۔


ایک کٹ میں:
پانچ کلو چاول، ایک لیٹر تیل، ایک کلو شکر، ایک کلو بیسن (چنے کا آٹا)، ایک کلو نمک، آدھا کلو( توور) دال، آدھا کلو (مسور) دال، پانچ کلو آٹا ( گیہوں) اور آدھا کلو کھجور شامل ہیں۔
جنھیں رزق دیا ہے اللہ رب العالمین انھیں اپنے حکم کے مطابق خرچ کرنے کی توفیق دے، جو مستحق ہیں انھیں دینے والا بنادے، ہماری نیتوں میں خلوص دے اور ہماری کاوشوں کو قبول فرمائے۔ آمین


فری لانسر فاؤنڈیشن
ذہن و فکر کی ضرورتوں کی تکمیل میں مصروف فری لانسر نے کورونا وائرس کے سبب گذشتہ ایک مہینے سے جاری لاک ڈاؤن میں انسان کی ایک بنیادی ضرورت غذا میں کمی کا مشاہدہ بھی کیا ہے اور حتی المقدور انفرادی تعاون بھی۔ رمضان المبارک کا مہینہ آچکا ہے، عبادتوں میں من لگارہے اس کے لیے تن کا فٹ رہنا ضروری ہے۔ ہمارے بیچ کچھ ضرورت مند ایسے ہیں جو بآسانی کسی سے مدد کے لیے کہہ نہیں پاتے، جہاں خیرات بٹتی ہے وہاں لائن نہیں لگاسکتے اور نہ ہی ضروریات کی چیزوں کے ساتھ فوٹو کھینچوانے کی ہمت رکھتے ہیں۔ ایسے لوگوں تک ہم اپنی سپلائی چین کنیکٹوٹی کی مدد سے پہنچتے ہیں۔ البتہ ایسے ضرورت مند ہم سے ڈائریکٹ رابطہ بھی کرسکتے ہیں، ان کی عزت نفس کا احترام کیا جائے گا اور شناخت پوشیدہ رکھی جائے گی۔ ان شاءاللہ
ہمارے ٹیم ممبر اس وقت ممبئی اور مضافات میں کرلا، گھاٹکوپر، ممبرا، میرا روڈ اور بھیونڈی میں موجود‌ ہیں۔ دوسری جگہوں پر ریلیف کی یہ سہولت ابھی دستیاب نہیں ہے۔

اس مشن میں آپ تعاون بھی کرسکتے ہیں اور ہماری سپلائی چین کنیکٹوٹی کا حصہ بھی بن سکتے ہیں:


Paytm
GooglePay
PhonePe
9559459550


Current A/c.: The Freelancer
Account Number: 000112100110366
IFSC: BCBM0000002
Bank Name: Bharat Co-Operative Bank (MUMBAI) Limited
Branch: Fort


1
آپ کے تبصرے

3000
1 Comment threads
0 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
1 Comment authors
newest oldest most voted
ام ہشام

تقبل اللہ جھودکم