فری لانسر فاؤنڈیشن ریلیف اب تک

اخبار

فری لانسر فاؤنڈیشن کے تحت اب تک ممبرا میں 31 کٹ اور میرا روڈ میں 1 کٹ تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ نیز ایک ضرورت مند عالم دین کو 2000 اور دھاراوی میں ایک خاتون کو 4000 کیش دیا گیا ہے۔ الحمد لله
ایک کٹ میں:

چاول پانچ کلو،
آٹا (گیہوں) پانچ کلو،
تیل ایک لیٹر،
شکر ایک کلو،
بیسن (چنے کا آٹا) ایک کلو،
نمک ایک کلو،
دال (ارہر) ایک کلو،
دال (مسور) آدھا کلو،
کھجور آدھا کلو
ایک کٹ سے ایک چھوٹی فیملی دس دن بآسانی گزارا کرسکتی ہے اور ایک کٹ کی قیمت ہے تقریبا 900 روپئے۔

لاک ڈاؤن بڑھ رہا ہے، سیونگ گھٹ رہی ہے۔ بہت سارے ایسے لوگ بھی جو رمضان میں اپنا خرچہ اٹھانے کے ساتھ کئی دوسرے لوگوں کی مدد بھی کیا کرتے تھے وہ اپنے مستقبل کے لیے مختلف اندیشوں کے شکار ہیں۔ کام بند ہونے کی وجہ سے تاجروں کو بڑے خسارے کا ڈر ہے اور ملازمت پیشہ افراد کو اپنی تنخواہوں کے نہ ملنے کا۔ پچھلے کئی سالوں سے بازار پر ویسے ہی مندی چھائی ہوئی تھی اوپر سے یہ لاک ڈاؤن کی مار۔ ملک کے الگ الگ کونوں سے بھک مری اور فاقہ کشی کی دل دہلا دینے والی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ خودکشی کے واقعات تو ابھی اکادکا ہیں مگر بھوشیہ کے لیے سنکیت اچھے نہیں ہیں۔

اللہ رب العزت نے جنھیں نوازا ہے وہ اپنے ماتحتوں کی دیکھ ریکھ کے ساتھ ساتھ اپنے پڑوسیوں، رشتے داروں اور علاقے کے لوگوں کی خبرگیری کرتے رہیں۔ جس قدر ہوسکے اللہ کے دیے ہوئے مال سے اپنی اور دوسرے لوگوں کی حاجتیں پوری کرتے رہا کریں۔

آپ ہمارے اس ریلیف پروسیس کے ذریعے بھی لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں۔ اللہ رب العالمین ہم سب کی نیکیوں کو قبول فرمائے اور آخرت میں بہترین بدلہ دے۔ آمین


Paytm
GooglePay
PhonePe
9559459550


Current A/c.: The Freelancer
Account Number: 000112100110366
IFSC: BCBM0000002
Bank Name: Bharat Co-Operative Bank (MUMBAI) Limited
Branch: Fort


آپ کے تبصرے

3000