فری لانسر فاؤنڈیشن ریلیف کے دس دن

اخبار

اب تک ٹوٹل 107 کٹ اور 7000 روپے ضرورت مندوں تک پہنچائے جاچکے ہیں۔ الحمدللہ

ممبرا میں 57،
نالاسوپارا میں 23،
گوونڈی میں 9،
مالونی میں 9،
دھاراوی میں 6،
کرلا میں 1،
میرا روڈ میں 1،
بھیونڈی میں 1۔
ٹوٹل 107 کٹ ان دس دنوں میں تقسیم کیے جاچکے ہیں اور تین مختلف لوگوں کو ٹوٹل 7000 روپے دیے گئے ہیں۔
60 سینیٹائزر بھی آگئے ہیں جو آئندہ ممبرا میں کٹ کے ساتھ دیے جائیں گے۔ ان شاء اللہ

رمضان کے روزے تو بھوک کا احساس کراتے ہی ہیں، فاقے میں بندے کی کیا حالت ہوتی ہوگی اس‌ کا اندازہ بھی ہوجاتا ہے مگر کورونا کی وجہ سے ہونے والے اس لاک ڈاؤن نے بدحالی کی ایسی ایسی کہانیوں سے روبرو کرایا ہے کہ ساری کسک آنکھوں سے پانی بن کر بہہ بھی نہیں پاتی۔
چودہ دنوں میں سولہ سترہ سو کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرنے والے کی پیڑا ہماری اس کسک کے سامنے کیا ہے ہم کو اس کا‌ گمان تک بھی نہیں ہے۔ اپنے لوگوں کے ساتھ مرنے جینے کی تڑپ پاؤں کے چھالے نہیں دیکھتی نہ میل کے پتھر گنتی ہے۔ بھوک بھی برداشت کرکے انسان جی لیتا ہے مگر ننھے منے بچوں کے آنسو کسی باپ کو چین سے بیٹھنے نہیں دیتے چاہے اس چین کا نام خودکشی ہی کیوں نہ ہو۔

تقریبا ایک لاکھ روپے کے کٹ تقسیم کیے جاچکے ہیں مگر ضرورتیں گھٹنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ حالات ہی بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ ایسے میں جب کہ اکثر معاشی سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں ان احباب کا بے حد شکریہ جنھوں نے اپنے مال میں مانگنے والے اور محروموں کا حق سمجھا اور آگے بڑھ کر ان کا تعاون کیا۔
فری لانسر کے ان تمام قلم کاروں اور قارئین کا شکریہ جنھوں نے اس کار خیر میں مدد کی۔ سوشل میڈیا پر اپیل دیکھی اور بنا کسی جان پہچان کے پیسے ٹرانسفر کردیے سامنے آکر انفارم بھی نہیں کیا ان سب کا بھی بہت بہت شکریہ۔ فجزاھم اللہ خیرا
اللہ رب العزت ایسے تمام احباب کے مال میں برکت دے، انھیں بے حساب نوازے اور رضاء الٰہی کے مطابق خرچ کرنے کی توفیق دیتا رہے۔ آمین

ضرورت مند اب بھی بہت ہیں، مدد کی حاجتیں بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ جنھیں اللہ نے نوازا ہے وہ پہلے اپنی ضرورتیں پوری کریں، اپنے ماتحتوں کا خیال رکھیں اور پھر اگر توفیق ہو تو اللہ کے ان بندوں کا درد بھی سمجھیں جو آج مانگنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔ انھیں ساہس کی ضرورت ہے اس ٹریجڈی سے نکلنے کے لیے۔ اس کٹھن گھڑی میں سروایو کرنے کے لیے۔

اللہ ہم سب کو تمام قسم کی وباؤں اور بلاؤں سے محفوظ رکھے۔ یامقلب القلوب ثبت قلبی علی دینک!

1
آپ کے تبصرے

3000
1 Comment threads
0 Thread replies
0 Followers
 
Most reacted comment
Hottest comment thread
1 Comment authors
newest oldest most voted
FAISAL NADEEM

Excellent job by #TflFoundation